ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاسپورٹ کے بغیر بھی غیر ملکی ہندوستانی شہریت کیلئے درخواست دے سکتا ہے:کلکتہ ہائی کورٹ

پاسپورٹ کے بغیر بھی غیر ملکی ہندوستانی شہریت کیلئے درخواست دے سکتا ہے:کلکتہ ہائی کورٹ

Sun, 01 Mar 2020 13:00:05    S.O. News Service

کلکتہ،یکم مارچ  (ایس او نیوز) کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی ویلیڈ پاسپورٹ کے بغیر بھی ہندوستانی شہریت کیلئے درخواست دے سکتا ہے -جسٹس سبیاچی بھٹاچاریہ نے ایک عرضی کی سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی -

درخواست گزارنے کہا کہ سٹیزن شپ 2009کے رول نمبر 11میں پاسپورٹ کی شرط نہیں لگائی گئی ہے -جب کہ چیپٹرنمبر 3کے کلوز نمبر9میں کہا گیا ہے کہ شہریت کیلئے درخواست دیتے وقت دیگر دستاویز کے ساتھ پاسپور ٹ کی کاپی کومنسلک کرنا ہوگا-

کورٹ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس کلوز میں ا یسا کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے- اس کے علاوہ 1955ایکٹ کے سیکشن 5(1)(سی)میں بھی یہ نہیں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔


Share: